تازہ ترینعلاقائی

یوحناآباد میں 2افراد کو زندہ جلانے والا مرکزی ملزم تھائی لینڈ فرار ہونے کا انکشاف

لاہور(نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے سانحہ یوحنا آباد کے بعد اب تک 83 افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے پوچھ گچھ کرنے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو اس بات کا تعین کریگی کہ ان میں سے کونسے افراد اس واقعہ میں ملوث ہیں اور کون بے گناہ ہیں تاہم سانحہ یوحنا آباد کے بعد زندہ جلائے گئے دو بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو ویڈیو فوٹیج کے ذریعے نادرا کی مدد شناخت کیا گیا تاہم پولیس ذرائع نے پاک نیوز لائیو کو بتایا کہ مرکزی ملزم تھائی لینڈ فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری طرف حکومتی پنجاب سے وابستہ ایک سنیئر آفیسر نے پاک نیوز لائیو کو بتایا کہ تھائی حکومت اور انٹر پول سے رابطے کے بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو تھائی لینڈ روانہ ہوچکی ہے۔ قوی امکان ہے کہ مرکزی ملزم کو آئندہ چند روز میں گرفتار کرکے پاکستان لایا جائیگا جس کیلئے پاکستانی سفارتخانے کو تمام احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!