تازہ ترینعلاقائی

نشتر کالونی کے علاقے میں خالی پلاٹ سے 4سالہ بچی کی نیم برہنہ لاش برآمد

لاہور(نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقے میں خالی پلاٹ سے 4سالہ بچی کی نیم برہنہ لاش برآمد پولیس نے لاش قبضے میں لے کرلاش مردہ خانے منتقل کر دی بتایا گیا ہے کہ تھانہ نشتر کالونی کے علاقے جناح کالونی کی رہائشی 4سالہ منیشا گزشتہ راتکو اپنے گھرسے باہرکھیلتے ہوئے پرسرار طورپرلاپتہ ہو گئی تھی لواحقین اس کو تلاش کرتے رہے مگر اس کا پتہ نہ مل سکا گزشتہ روز ایک خالی پلاٹ کے قریب نیم برہنہ لاش پڑی دیکھ کر محلہ داروں نے منیشا کے والدین کو اطلاع کی جنہوں نے وہاں آکرمنیشا کی لاش کو شناخت کرلیا اس موقع پر منیشا کے اہلخانہ اوراہل علاقہ کی بڑی تعداد نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج شروع کردیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچکر لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا دیا پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدگلہ دبا کرقتل کیا گیا ہے تاہم اصل حقائق پورسٹمارٹم کے بعدسامنے آئیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button