تازہ ترینعلاقائی

لاہور:چودھری عادل بخش چٹھہ کی چوہدری پرویزالٰہی سے اہم ملاقات

لاہور (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی شوکت حیات چٹھہ کے صاحبزادے و سابق ٹکٹ ہولڈر چودھری عادل بخش چٹھہ نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار قومی اسمبلی ساجد حسین چٹھہ کی قیادت میں وفد سے چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اصولوں کی سیاست کرتے ہیں، ایک بار کسی کے ساتھ دینے کی حامی بھر لیں تو پھر ہماری طرف سے کبھی کوتاہی نہیں ہوتی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ این اے 101 سے ساجد حسین چٹھہ اور پی پی 103 سے چودھری عادل بخش چٹھہ ہمارے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرآباد میں کارڈیالوجی ہسپتال بنا کر ہم نے قریبی اضلاع کو ایک تحفہ دیا تھا مگر ن لیگ نے انتقامی سیاست کی وجہ سے اسے چلنے نہیں دیا، پاکستان مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوار آنے والے الیکشن میں پنجاب سے ن لیگ کا صفایا کر دیں گے۔ عادل بخش چٹھہ نے کہا کہ 97ء سے لے کر آج تک ہم نے حامد ناصر چٹھہ کی مخالفت کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے، ہم چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی زیر سرپرستی ضلع گوجرانوالہ میں مل جل کر کام کریں گے، پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں گے اور انشاء اللہ ن لیگ کو عبرتناک شکست دیں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما چودھری ظہیر الدین اور ناصر محمود گل بھی موجود تھے جبکہ شمولیت کرنے والے وفد میں میاں محمد اقبال، سردار محمد افضل، ارشد محمود بھٹی، ارشاد اللہ وڑائچ، طارق مغل، ملک آصف، اے آر عادل، مرزا علیم رضی، خرم بھنڈر، رانا ناصر، لیاقت کھوکھر، علی محمود، محسن کھوکھر، محمد اسلم، رانا اشعر اکمل، رضوان اسلم، خادم اسدی، ملک فراست، ملک محمد اسلم، بابر رضوان چیمہ، عثمان چیمہ اور علاقہ کی معزز شخصیات بھی شامل تھیں

یہ بھی پڑھیں  کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اپنی ویب سائٹ لانچ کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker