تازہ ترینعلاقائی

لاہور: ٹریفک وارڈن نے خاتون کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور(نامہ نگار)لاہورمیں ٹریفک وارڈن نے خاتون کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا بالوں سے پکڑ کر سڑک کرگرایا اورتھپڑوں کی بارش کردی۔ مزنگ چونگی کے علاقے میں ٹریفک وارڈن ندیم کی نسرین نامی خاتون کے ساتھ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر تلخ کلامی ہوئی۔ جس پروارڈن نے تعیش میں آکر خاتون کو بالوں سے پکڑا اورسڑک پرگرا کرتھپڑ برسادیئے۔ راہگیروں نےخاتون کی ٹریفک وارڈن سے جان چھڑائی۔ ٹریفک وارڈن کی طرف سےخاتون پر تشدد کےخلاف اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اورقرطبہ چوک میں فیروز پورروڈ بند کرکےشدید احتجاج کیا جس سے ٹریفک بھی کچھ دیر معطل رہی۔ مظاہرین نےمطالبہ کیا کہ سی ٹی او ٹریفک وارڈن کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیا جائے بعد ازاں مظاہرین منتشر ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button