تازہ ترینعلاقائی

وزیراعظم نے قومی خزانے کارخ غریبوں کی طرف کردیا:کرامت کھوکھر

تحریک انصاف عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے

لاہور(پریس ریلیز)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت نے کمزور طبقے کو ریلیف دینے کے لئے مالی امداد کا تاریخی اور شفاف ترین پروگرام شروع کرکے ثابت کردیاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں ملک وقوم کی خیرخواہ ہے جبکہ ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے عوام پرخرچ کرنے کی بجائے قومی خزانے کواپنی اولاداوررشتہ داروں پرنچھاورکیااوراب وزیراعظم عمران خان نے قومی خزانے کارخ غریبوں کی طرف کردیاہے پاکستان کی تاریخ میں مالی امداد کا اتنا تیز ترین اور شفاف پروگرام پہلے کبھی نہیں آیایہ صرف تحریک انصاف کے شفاف دور میں ہی ممکن ہوا ہے، انہوں نے کہاکہ اللہ پاک کے فضل وکرم اورباشعورعوام کے تعاون سے وفاق اور پنجاب حکومت کورونا کو شکست دینے کیلئے ٹھوس،موثراورقابل عمل منصوبہ بندی کے ساتھ پائیدار اقدامات اُٹھا رہی ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی بھی عوام کے وسیع تر مفادکومدنظررکھتے ہوئے کی گئی ہے،پنجاب میں وائرس کے پھیلاؤکی صورتحال کافی حد تک قابو میں ہے،انہوں نے مزیدکہاکہ ن لیگ سیاسی اداکاروں،شعبدابازوں،مسخروں اورنوسربازوں کی جماعت ہے ایسے غیرسنجیدہ لوگوں کی فضول اوربے تکی باتوں میں الجھے بغیرآگے بڑھناہوگا تحریک انصاف عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،سیاسی اداکار عالمی مسئلے کورونا وائرس کی وباپربھی سیاست کررہے ہیں جوانتہائی قابل شرم بات ہے،تحریک انصاف کے کارکنان عوام کی خدمت میں مصروف ہیں

یہ بھی پڑھیں  خواتین پارٹی کا سرمایہ،پی پی نے ہمیشہ ان کے حقوق کیلئے آوازبلندکی،ملک عامرڈوگر

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker