تازہ ترینعلاقائی

پاکستان کاکوئی طبقہ اتحادی حکمرانوں کوقابل اعتماد نہیں سمجھتا۔ میاں مرغوب احمد

لاہور(پریس ریلیز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمااور ممبرقومی اسمبلی میاں مرغوب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کاکوئی طبقہ اتحادی حکمرانوں کوقابل اعتماد نہیں سمجھتا۔صدرآصف زرداری کاٹریک ریکارڈ ہے انہوں نے پونے پانچ برس میں اپناکوئی بھی وعدہ وفا نہیں کیا۔جھوٹ پرجھوٹ بولنا اورلوٹ کھسوٹ کرنازرداری لیگ کی فطرت ہے۔بروقت اورشفاف انتخابات کے انعقاد بارے صدرآصف زرداری کاحالیہ بیان محض ایک شعبدہ بازی ہے۔مادر وطن میں پھیلی بے یقینی اوربے چینی اتحادی حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے ۔اتحادی حکمرانوں کاکوئی اقدام زمینی حقائق اورقومی مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا ۔گلشن راوی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں مرغوب احمد نے مزید کہا کہ یو م عاشورہ کے دوران لاہورسمیت پنجاب بھر میں امن وامان کے قابل قدرانتظامات کاکریڈٹ خادم پنجاب میاں شہبازشریف کوجاتا ہے۔میاں شہبازشریف کی انتظامی صلاحیتوں کااعتراف ان کے سیاسی مخالفین بھی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کاکوئی مہذب اورامن پسندمعاشرہ مذہب کے نام پرشدت پسندی اورکشت وخون کامتحمل نہیں ہوسکتا۔یو م عاشورہ کے دوران امن وامان برقراررکھنے کیلئے انتظامیہ کے اہلکار شبانہ روزکاوش پرشاباش جبکہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون پرشہری خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کی طاقت سے ہرقسم کے چیلنجز سے نبردآزماہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف پاکستان کواسلام اورامن وآشتی کاگہوارہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مفلس عوام پرمہنگائی کے ہنٹر برسانے والے اتحادی حکمران خدانخواستہ دوبارہ اقتدارمیں آگئے توپاکستان کوزندہ لاشوں کاقبرستان بنادیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بابراعظم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker