پاکستانتازہ ترین

لاہور: وزیراعظم کے اسکواڈ میں شامل 2 گاڑیوں کو حادثہ، 8 اہلکار زخمی

لاہور(نامہ نگار) وزيراعظم کے اسکواڈ ميں شامل 2 گاڑياں لاہور کے مال روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئيں، ايليٹ پوليس اور موبائل جام کرنے والی گاڑياں آپس ميں ٹکرانے سے 8 يکيورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ وزيراعظم نواز شريف سينیئر صحافيوں سے ملاقات کے بعد الحمراء سے روانہ ہوئے ہی تھے کہ ان کے قافلے ميں شامل گاڑيوں کو مال روڈ پر حادثہ پيش آگيا۔ وزيراعظم کے اسکواڈ ميں شامل گاڑياں مال روڈ سے ظفر علی روڈ کی جانب مڑ رہی تھيں کہ موبائل سروس جام کرنے والی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوا اور وہ ايليٹ فورس کی گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے ميں متعدد سيکيورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ امدادی ٹيموں نے حادثے ميں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو سروسز اسپتال منتقل کرديا ہے، جہاں انہيں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی : بھاری ٹریفک کا شہر میں داخلہ فوری طور پر بند کر نے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker