پاکستانتازہ ترین

لاہور:امریکی قونصل خانے کی عمارت پر شدید پتھراؤ،پرچم نذرآتش

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف پریس کلب سے ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے امریکی قونصل خانے کا رخ کیا۔ پولیس نے رستوں پر رکاوٹین لگا کر انھیں روکنے کی کوشش کی مگر مظاہرین ان تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے امریکی قونصل خانے تک پہنچے امریکا اور فلمساز کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین قونصل خانے کے باہر جمع ہوئے جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شدید لاٹھی چارج کیا گیا اور انسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ مظاہرین بھی ہاتھوں میں لاٹھیاں تھامے ہوئے تھے اور انھوں نے بھی پولیس پر جوابی پتھراؤ کیا۔ کچھ مظاہرین امریکی قونصل خانے کی دیوار پر چڑھ گئے اور امریکی پرچم کو نذر آتش کرکے امریکا کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا اور قونصل خانے کی عمارت پر شدید پتھراؤ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور ہائی کورٹ نےتحریک انصاف کو رائیونڈ مارچ کی اجازت دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker