تازہ ترینعلاقائی

لاہور اور گردو نواح میں تیز بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور(نامہ نگار) لاہور اور گردو نواح میں صبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ صوبائی درالحکومت میں صبح سویرے گہرے بادل چھا گئے جس کے بعد موسلادھا بارش شروع ہو گئی۔ برسات پڑتے ہی واسا کا پول کھل گیا ۔پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ گلی محلوں اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا۔ بارش سے متعدد گاڑیاں خراب اور بند ہو گئیں۔ سڑکوں پر پانی کھڑا ہوا تو ٹریفک بھی جام ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کئی روز تک بارش ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پانامہ لیکس، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker