تازہ ترینعلاقائی

لاہور: کہیں تیز کہیں ہلکی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

لاہو ر(نامہ نگار) لاہورکے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش جبکہ کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور میں صبح سے ہی بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ چولی کا سلسہ جاری تھا دوپہر کے بعد شہر کو کالی گھٹاؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اقبال ٹاؤن ،ماڈل ٹاؤن اور شادمان کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ کینال روڈ، گلبرگ،کینٹ اور دیگر علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی،بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور شہر اور گردونواح میں مزید بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:بارشوں کا سلسلہ جاری ،پانی کے نکاس کے اقدامات نہ ہونے کے برابر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker