تازہ ترینعلاقائی

لاہوراورگردونواح میں وقفےوقفے سے بارش جاری‘سردی کی شدت بڑھ گئی

rainلاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت لاہور اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، تاہم شہری بارش کو انجوائے بھی کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے لاہور میں 2 دن تک مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لاہور میں صبح سے ہی بادل چھائے ہوئے ہیں، دوپہر کے وقت کئی علاقوں میں بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری شروع ہو گئی، جس کیساتھ ہی سردی کی شدت بڑھ گئی۔ کامونکی، شیخوپورہ، مریدکے اور چوہنگ سے بھی موسلا دھار بارش اور ڑالہ باری کی اطلاعات ملی ہیں۔ ڑالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں 2 دن تک وقفے وقفے سے بارش اور ڑالہ باری کا امکان ہے، اس دوران دھندبھی پڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور اور گردو نواح میں تیز بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker