تازہ ترینعلاقائی

لاہور:بارشوں کا سلسلہ جاری ،پانی کے نکاس کے اقدامات نہ ہونے کے برابر

lahore rainلاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے جبکہ شہر کے پارکوں میں کھڑا بارش کا پانی مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہا ہے لاہور کی ضلعی حکومت کی جانب سے شہر بھر میں تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے کہ بارش کا پانی ڈینگی کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے مگر پانی کے نکاس کے لیے ضلعی حکومت کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں دوسری جانب لاہور کے میوہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد کے ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ماہ اگست کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: کہیں تیز کہیں ہلکی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker