تازہ ترینعلاقائی

لاہور: بارش سےنشیبی علاقےزیرآب، حادثات میں 3 افراد زخمی

لاہور (مانیٹرنگ سیل) لاہورمیں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا، کئی مقامات پر مکانات کی چھتیں، دیواریں اور درخت گرنے سے3افراد زخمی ہو گئے،سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔ لاہور میں طوفانی بارش کے بعد کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا، ماڈل ٹاوٴن لنک روڈ، کالج روڈ ٹاوٴن شپ، ماڈل ٹاوٴن کیو بلاک، فیصل ٹاوٴن،مسلم ٹاوٴن، گارڈن ٹاوٴن ،اچھرہ،سمن آباد،جنرل اسپتال،ڈبن پورہ،مصری شاہ،شادباغ، گھاس منڈی،تاج پورہ،مغل پورہ،ہربنس پورہ اوردرس بڑے میاں سمیت کئی علاقے زیرِ آب آگئے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بارش سے مال روڈ، کینال روڈ، فیروزپور روڈ،ملتان روڈ،مین بلیوارڈ،ریلوے اسٹیشن اور لکشمی چوک سمیت اہم سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیااور متعدد انڈر پاسزمیں بھی پانی بھر گیا۔ گلبرگ ،کھوکھر روڈبادامی باغ، گورو مانگٹ اور باغبانپورہ میں دیواریں، چھتیں اور درخت گرنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایم ڈی واسا سے شہر میں نکاسی آب کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں اور ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں سے جلد سے جلد پانی نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:شہر سے گزرنے والی زیرتعمیرملتان روڈکے ٹھیکیدار نے شہریوں کو دمہ ,کھانسی اورسانس کی بیماریوں میں مبتلا کرکے رکھ دیا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker