تازہ ترینعلاقائی

لاہور میں اسکول ٹیچر پر گستاخی رسول ﷺ کا الزام، ہیڈ ماسٹر گرفتار

لاہور(نمائندہ خصوصی)اسکول ٹیچر جس پر گستاخی رسول ﷺ کا الزام ہے پولیس کی گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو گئی ۔ٹیچرعارفہ افتخار پر الزام ہے کہ اس نے اسکول کے بچوں کو ایسا ہوم ورک دیا جو رسول ﷺ کی شان میں گستاخی کے زمرے میں آتا ہے۔ اسکول کی انتظامیہ نے اس حوالے سے مقامی اخبارمیں ایک اشتہار بھی دیا ہے جس میں ٹیچرکے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ ان کے دیئے گئے ہوم ورک سے بھی لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے۔دوسری جانب اسکول کے ہیڈ ماسٹر عاصم فاروقی کوپولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ عاصم فاروقی کے وکیل نے کہا ہے کہ انہیں عوام کے دباؤ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے حالانکہ ان کا اس پورے سلسلے سے کوئی تعلق نہیں۔عاصم فاروقی کے بیٹے سمیر فاروقی نے کہا کہ اس واقعے کے بعد کچھ لوگوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اور ہتھیار اٹھا کر ان کے اسکول پر حملہ بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کو ہوا دینے کے لئے مسجدوں سے اعلانات بھی کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  واشنگٹن میں عالمی ایٹمی کانفرنس اور نواز مودی ملاقات!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker