تازہ ترینعلاقائی

شٹل ٹرین سروس کے افتتاح کی خوشی میں شاہدرہ میں ریلی

لاہور﴿نامہ نگار﴾وزیر ا عظم سید یو سف رضا گیلانی کی جانب سے شاہدر ہ سے لاہور ریلوے سٹیشن کے درمیان شٹل ٹرین سروس کے افتتاح کی خوشی میں شاہدرہ کے پارٹی کارکنان نے ریلی نکالی جو کہ مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی بادامی باغ ریلوے سٹیشن پر ختم ہوئی ،ریلی میں شریک حلقہ NA118شاہدرہ کے کارکنوں نے شٹل ٹرین کے باقاعدہ افتتاح پر وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی کے حق میں نعرے لگائے اور ان سے اظہار تشکرکیا ،پیپلز پارٹی حلقہ 137کے صدر راحت سعید خان ،صدیق ظفر ،میاں سرفراز حیدر ،ثنائ الحق ،حلقہ پی پی 138سے سلیم مغل ،رحمت اللہ بٹ ،آفتاب عالم ،ارشد بھولا ،مدد علی،اور فرزند گھمن ،کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،پیپلز پارٹی کے زونل صدر راحت سعید خان اور صدیق ظفرنے میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وعدوں کی تکمیل ہی جمہوریت کا اصل رخ ہے اور پیپلز پارٹی اپنے مقصد پر عمل پیرا ہے سید یوسف رضا گیلانی نے 3فروری کو شاہدرہ اورلاہور ریلوے سٹیشن کے درمیان شٹل ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا جس پر آج عمل درآمد ہو گیا ہے، ہم سب کارکنوں کا یہاں اکھٹے ہونے کا مقصد اپنے لیڈر ز کے خراج عقیدت پیش کرنا ہے ،انہوں نے کہا سید آصف ہاشمی نے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ راوی ٹول پلازہ کے خاتمہ سمیت 16شٹل ٹرینیں ،4بسیںچلانے اور ہیپا ٹائٹس سے بچائو کے لیے 17یونین کونسلز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے جسے اقدامات پر ہم سید آصف ہاشمی کے بے حد شکر گزار ہیں پارٹی کارکنوں نے کہا کہ سید آصف ہاشمی نے وعدوں سے بڑھ کرترقیاتی کام کیے ہیںجو اس سے قبل ممکن نہ تھے ،آصف ہاشمی نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی کھوکھلے نعروں کے بجائے عمل اقدامات کی امین ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھارتی اداکارہ ریما لاگو انتقال کر گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker