پاکستانتازہ ترین

لاہور : ویزہ پالیسی میں نرمی کی جائے ،ہندو یاتریوں کی اپیل

hindu-yatri_lpic-0803واہگہ (مانیٹرینگ سیل)کے راستے لاہور آنے والے ہندویاتریوں نے اپیل کی ہے کہ ویزہ پالیسی میں نرمی کی جائے تاکہ دونوں ممالک کے لوگ باآسانی ایک دوسرے سے مل سکیں۔ کٹاس راج کے علاقے میں اپنے مذہبی تہوار شیو راتری میں شرکت کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے لاہور آنے والے سو سے زائد ہندو یاتریوں کے دمکتے چہروں کو دیکھ کر با خوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ پاکستان پہنچ کر کتنی خوشی محسوس کررہے ہیں۔ ہندویاتریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور اس کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی پیارومحبت چھلکنے لگتی ہے۔ ساٹ ہندو یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کو بھی ایک دوسرے کے ملکوں میں آکر کھیلنا چاہئے تاکہ نفرتوں کا خاتمہ ہوسکے۔بھارت پاکستان سے اس سے زیادہ محبت کیا نبھائے کہ انہوں ثانیہ مرزا کو شعیب ملک کی دلہن بنادیا۔ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ویزہ پالیسی میں نرمی سے دونوں ملک ایک دوسرے کے مزید قریب آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:مسجد کی چھت گرنے سے شہید 18 افراد سپرد خاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker