تازہ ترینعلاقائی

لا ہور گرم رہے گا :چیف میٹریا لو جسٹ

لاہور (نامہ نگار) چیف میٹریالوجسٹ ریاض نے کہا ہے کہ ہوا کا دباﺅ کم ہونے کے باعث آنے والے دنوں میں لاہور کا درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ چیف میٹرولوجسٹ ریاض نے "پاک نیوز لائیو "کوبتایا کہ اس مرتبہ ملک بھر میں گرمی کا زور رہے گا اور گرمیوں کا موسم عروج پر  ہے لاہور کا درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ایک دو روز میں ٹمپریچر میں کمی واقع ہوگی اور شمالی علاقہ جات میں ہلکی بارش اور ہوائیں چلیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منگلا کے مقام پر 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ واضح رہے کہ لاہورمیں زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر 1960ءمیں ریکارڈ 47.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر:مولانا اشرف آصف جلالی اور خالد خان کو فوری رہا کرو، مولانا صابر صدیقی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker