علاقائی

لاہور: گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین کا برتن اٹھا کر احتجاج

لاہور(نامہ نگار)لاہور کے علاقے شاد باغ کے مین بازار میں سوئی گیس کی عدم دستیابی پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور مین شاہراہ کو بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں گھر کے برتن اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی شرکاء نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی جس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سارا دن گیس کی عدم دستیابی کے باعث نظام زندگی درھم برھم ہو کر رہ گیا ہے جب کہ رات کے وقت چند گھنٹوں کے لیے گیس آتی ہے۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شرکاء سے مذاکرات کیے جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منشتر ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker