تازہ ترینعلاقائی

وزیراعلی کی ہدایت پر جنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن، 300بستروں کا اضافہ

لاہور(نامہ نگار)وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میجر جنرل (ر) ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا ہے کہ میڈیکل کی تعلیم کے مختلف کورسز کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے اور اس شعبے میں آنے والے ڈاکٹرز کو تعلیم کے ساتھ ریسرچ پر بھرپور توجہ دینی ہوگی تاکہ وہ دور جدید کی صحت کی ضروریات پر پورا اتر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل ہسپتال میں آرتھوپیڈک کے لیے نظرثانی شدہ کورس مرتب کرنے کی تقریب کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ، پروفیسر نصیر محمود، پروفیسر عرفان محبوب، ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر امجد شہزاد، ڈاکٹر محمد نوید، ڈاکٹر مدثر صدیق سمیت ملک بھر سے زیرتربیت آرتھوپیڈک ڈاکٹرز موجود تھے۔ وی سی یو ایس ایچ نے مزید کہا کہ موجودہ دور سپیشلائزیشن کا زمانہ ہے اور نوجوان ڈاکٹرز کو میڈیکل کے شعبے کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سپیشلائزیشن کورسز میں بھرپور شرکت کرنا چاہیے۔ اس موقع پر پرنسپل پی جی ایم آئی و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ صحت نے لاہور جنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت 300بستروں کا اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انہوں نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں سپیشلائزیشن کرنے والے ڈاکٹرز کے لیے متعارف کروائے گئے کورسز کے بارے میں روشنی ڈالی، پروفیسر انجم حبیب نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی فیکلٹی میں لاہور، کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد اور بہاولپور سے میڈیکل ٹیچرز شرکت کررہے ہیں جو ایف سی پی ایس اور ایم ایس کے محتمن اور سپروائزر ہیں۔ انہوں نے پروفیسر عرفان محبوب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس کورس کے انعقاد کے لیے بہت محنت اور لگن سے کام کیا ہے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ کورس شرکاء کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  پاک فوج مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، آرمی چیف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker