پاکستانتازہ ترین

لاہورمیں گاڑی اورموٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد ہلاک

lahoreلاہور(مانیٹرینگ سیل) میں تیز رفتار کار اور موٹرسائيکل کے مابين تصادم کے نتيجے ميں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن ای بلاک میں تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد موٹرسائيکل بےقابو ہوکر درخت سے جاٹکرائی۔ موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ کار درخت سے ٹکرانے کےباعث ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹيميں جائے حادثہ پر پہنچ گئيں جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی جا رہی ہے۔ پوليس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چوبیس سالہ طارق حمزہ اور تیس سالہ رضوان اشرف شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!