تازہ ترینعلاقائی

لاہور: انصاف نہ ملنے پر خاتون کھمبے پر چڑھ گئی

لاہور (نامہ نگار)  مغل پورہ میں انصاف نہ ملنے پر خاتون کھمبے پر چڑھ گئی ۔۔ریسکیو اہلکاروں نے خاصی جدوجہد کے بعد اسے نیچے اتارا۔ یہ ہیں نازیہ بی بی۔۔ انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھائیں ۔۔کوئی امید نہ بچی تو زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے کھمبے پر چڑھ گئی۔میڈیا کے مطابق آصف نامی شخص نے شوہر کو نوکری دینے کا جھانسہ دے کر ایک لاکھ روپے بٹورے۔ ریلوے کا ایک کوارٹر بھی انہیں رہنے کیلئے دیا۔ تین سال بعد شوہر کو نہ تو روز گار ملا۔ اور اب ریلوے کوارٹرسے بھی ان کا سامان باہر پھینک دیا گیا ۔ ساتھ ہی انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ۔دوسری طرف نازیہ کا اقدام خود کشی بھی قانون کی آنکھوں سے پٹی نہ ہٹا سکا ۔۔پولیس کہتی ہے پہلے تحقیقات ہو گی پھر آصف کے خلاف کارروائی کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  ملک کے بیشتر حصوں میں بارش ،موسم خوشگوار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker