راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف رینجرز اہلکار قتل کیس کی سماعت 23مئی تک ملتوی کردی ہے۔لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سمیت 19 ملزمان کے خلاف رینجرز اہلکار قتل کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہد رفیق نے کی۔استغاثہ کے گواہ کانسٹیبل گل شیر کی عدم حاضری کا عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر گواہوں کی عدالت میں حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
You must be logged in to post a comment.