تازہ ترینعلاقائی

لالہ موسیٰ: ٹکٹ ہولڈر سیف الرحمن بھٹی کی حلقہ پی پی112کی ٹکٹ کنفرم

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ٹکٹ ہولڈر سیف الرحمن بھٹی کی حلقہ پی پی112کی ٹکٹ کنفرم،مسلم لیگ ن کے ٹکٹ حلقہ پی پی 112کے حوالہ سے تمام افواہیں دم توڑ گئی،لاہورمیں میاں نواز شریف سے سیف الرحمن بھٹی کی ون ٹو ون ہونے والی ملاقات میں حلقہ پی پی112کے تمام معاملات طے پاگئے،ٹکٹ کی کنفرم کی خبر سنتے ہی ہلیان پی پی112اورلالہ موسیٰ کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،سیف الرحمن بھٹی کے چاہنے والے ورکر اور کارکنان ایک دوسرے میں سیف الرحمن بھٹی کے چاہنے والے ورکر اور کارکنان ایک دوسرے میں مٹھائیاں بانٹتے رہے،ڈھولوں کی تھاپوں پر نوجوانوں کا رقص، لالہ موسیٰ میں جشن کا سماں،اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ ن سیف الرحمن بھٹی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی میں نے پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی112سے الیکشن لڑا ہے آندہ بھی مسلم لیگ ن حلقہ پی پی112سے الیکشن لڑوں گا کسی کو کوئی شک شبہ نہیں ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ میں برادری کا پرچار نہیں کرتا بلکہ حلقہ پی پی112کی غیور عوام میری برادری ہے انشاء اللہ حلقہ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:منشیات فروشوں کی یلغار نہ رک سکی، مختلف علاقوں میں شراب، چرس، ہیروئن دیگر منشیات کا کاروبارعروج پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker