تازہ ترینعلاقائی

لالہ موسیٰ:موجودہ حکمرانوں نےملک کوتباہی کی دہانے پرلاکھڑاکردیاہے،شیخ وقار

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شیخ وقار نے اپنے بیان میں صحافیوں سے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کی دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے،18کروڑ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،لیکن حکمرانوں نے سب اچھا کی رٹ لگائی ہوئی ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف واحد قومی لیڈر ہے،جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،اور18کروڑ عوام میاں نوازشریف کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہNA107کے ضمنی الیکشن میں سید نور الحسن شاہ کی قیادت میں ملک حنیف اعوان کو ریکارڈ ووتوں سے کامیابی دلوائیں گے اور پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے اتحاد کو مٹی میں ملا دیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری برادران کو آئند انتخابات میں ضلع سے بھی آؤٹ کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  مجھے ہے حکمِ ازاں ۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker