پاکستانتازہ ترین

بہادر سپوت حوالدار لالک جان کا آج 20 واں یوم شہادت

اسلام آباد(پاک نیوز)حوالدار لالک جان کا آج بیسواں یوم شہادت منایا جارہا ہے،قوم کا وہ بہادر سپوت جس نے کارگل جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور پے در پے دشمن کے کئی حملے ناکام بنائے،سرزمین پاکستان پر اپنی جان قربان کرنے والے فرزند وطن لال جان کا تعلق گلگت بلتستان کے شہدا کے خاندان سے ہے،حوالدار لالک جان شہید پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان میں سلسلہ کوہ ہندوکش کی وادی یاسین میں انیس سو سڑسٹھ کو پیدا ہوئے پیدا ہوئے۔انہوں نے پندرہ ستمبر انیس سو ننانوے میں بھارت کے خلاف کارگل کے معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ حوالدار لالک جان ناردرن لائٹ انفنٹری کے بے باک نڈر اور بہادر فرزند اُبھر کر سامنے آئے۔ انہوں نے وطن کی آن اور بقا کی خطر ایسے دلیرانہ اقدام کئے جن کی مثال شازونادرہی ملتی ہے۔سات جولائی انیس سو ننانوے کو دشمن نے کارگل جنگ میں اس پوسٹ پر حملہ کیا جہاں حوالدارلالک جان ڈیوٹی پر مامور تھے۔ لالک جان دشمن کے سامنے ڈٹے رہے اور پورا دن دشمن کی گولا باری کا مقابلہ کیا۔ اس حملے کے دوران دشمن کی گولہ باری سے حوالدارلالک جان شدید زخمی ہوگئے لیکن اپنی کمپنی کے اصرار کے باوجود اپنی پوسٹ پر زخمی حالت میں ڈٹے رہے اور دشمن سے مقابلہ جاری رکھا۔انہوں نے دشمن کے حملے کو بھی ناکام بنادیا لیکن اس کے ساتھ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی پوسٹ پر ہی شہید ہوگئے۔ حوالدار لالک جان کے ان دلیرانہ اقدامات اُن کی بے باکی حوصلہ مندی اور جذبہ شہادت کے اعتراف میں انہیں نشان حیدر کا اعزاز دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button