تازہ ترینعلاقائی

حکومت ملکی حالات کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہے،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ

lalamusaلالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حکومت ملکی حالات کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان تحریک انصاف ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بعد اب نواز لیگ اپنا حصہ بٹورنے میں مصروف ہے۔ن لیگ کی حکومت نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے حکومت نے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی کوئی کمی نہیں ہو رہی ،مہنگائی کی وجہ سے عوام فاقے کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں حکومت عوام کو جیتے جی مارنے پر تلی ہوئی ہے مہنگائی میں بے پناہ اضافے سے عام آدمی کیلئے گزارہ کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔بجلی ،گیس ، پٹرولیم مصنوعات اور روزمرہ کھانے کی چیزوں اور اب تو لوکل ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی بے پنا اضافہ ہو چکا ہے۔امن و امان کی صورتحال انتہائی بد تر ہو چکی ہے آئے روز دہشت گردی کے واقعات میں سینکڑوں لوگ اپنی قیمتی جانیں گنوا چکے ہیں۔کرپشن کی صورتحال بھی جوں کی توں ہے بلکہ اس میں بھی اضافہ ہوا ہے ہر حکومتی ادارہ کرپٹ افسران اور کلرکوں سے بھرا پڑا ہے۔عوام سے انکے لیگل کام کرنے کیلئے بھی مک مکا کیا جاتا ہے مک مکا نہ کرنے کی صورت میں افسران سائلین کو اداروں کے چکر لگواتے رہتے ہیں۔کسی بھی محکمے کا رخ کر کے دیکھ لیں ہر جگہ عوام کو مایوسی ہوتی ہے۔گلی محلے ہر طرف گندھے پانی کے جو ہڑ بنے ہوئے ہیں جن سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہیں گورنمنٹ کے ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ انتہائی نارواسلوک ہوتا ہے ۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عوام جائیں تو جائیں کہا ں اور کس سے کہیں عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button