تازہ ترینعلاقائی

موٹروے پولیس کی نااہلی سے جی ٹی روڈ پر حادثے ہی حادثے رونما

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) موٹروے پولیس کی نااہلی سے جی ٹی روڈ پر حادثے ہی حادثے رونما ،موٹروے پولیس محض جرمانے کرنے کے چکر میں رہنے لگی، لیکن لالہ موسیٰ سے کھاریاں اور لالہ موسیٰ سے گجرات جانے والی ہائی ایسوں کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر کھلی چھٹی دے رکھی ہے، ان ہائی ایسوں والوں کو اتنی آزادی ہے کہ وہ اڈے کو چھوڑ کر سروے روڈ سے بھی قطع نظر جی ٹی روڈ پر کھڑے ہو کر سواریاں بٹھاتی اور اتارتی ہے، جس سے کھاریاں گجرات سے آنے والی ٹرانسپورٹ جن میں کاریں، بسیں، اور دیگر ٹرانسپورٹ شامل ہے بمشکل شہر سے گزرتے ہیں، لالہ موسیٰ کی سماجی شخصیت اور سابق کونسلر مہر محمدرشید نے لالہ موسیٰ میں واحد اوورہیڈبرج کے لیے سر توڑ کوششیں کرکے اسے مکمل کروایا،لیکن موٹروے پولیس اور مقامی انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے برج کے نیچے لگے جنگلے نامعلوم چور یا انتظامیہ کا کوئی شخص کاٹ کر لے گیا، جہاں سے برج کی افادیت کو 
پس پشت ڈال کر لوگ ٹوٹے جنگلوں سے راستہ دیکھ کر روڈ کراس کررہے ہیں، جس کے باعث کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں، جی ٹی روڈ کے گرد بنائے گئے نالے گندگی سے بھرے اور جگہ جگہ سے نالے کی پڑیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، نالے میں بھی متعدد افراد گر کر زخمی ہو چکے ہیں،موٹروے حکام اگر جرمانوں کے ساتھ ساتھ روڈز اورنالوں کی طرف بھی توجہ دے تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!