تازہ ترینعلاقائی

لالہ موسیٰ:کرپشن کنگ پٹواری ملک افتخار آخر کار جیت گیا،سائلہ ہار گئی

lalamusaلالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)کرپشن کنگ پٹواری ملک افتخار آخر کار جیت گیا،سائلہ ہار گئی،تفصیلات کے مطابق18دسمبر کو ملک افتخارپٹواری جو کہ کرپشن کا بادشاہ مانا جاتا ہے کے خلاف تھانہ سٹی میں دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا مگر پولیس نے اسے گرفتار نہ کیا۔ بدنام زمانہ پٹواری نے پیسے کی چمک سے قانون کو بھی اپنی مٹھی میں کرلیا،اسی دوران بااثر شخصیات کو مدعیہ پرپریشر ڈال کر راضی نامہ کی کوشش ہوتی رہی جو کہ آج یا کل تک امید کی جاتی ہے کہ ہو جائے گا، قائد اعظم کے پاکستان میں ایسا کب تک ہوتار ہے کیا پٹواری جو پبلک پراپرٹی ہوتا ہے وہ قانون سے بالاتر ہے؟کیا تھانے اور جیل صرف غریبوں کیلئے ہے کیا حکومتی ارکان صرف وڈیروں جاگیرداروں اور پٹواریوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو وہ دن دور نہیں جب ملک میں انقلاب آئیگا اور الیکشن میں بلند و بانگ دعوے کرنے والے امیدواروں کو ووٹ کی بجائے دھکے ملیں گے،عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کرپشن وہی ختم کر سکتا ہے جو خود کرپٹ نہ ہو،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker