تازہ ترینعلاقائی

برصغیر کے معروف شاعردائم اقبال دائم کا 28واں سالانہ عرس مورخہ 12اکتوبر کو واسومیں منعقد ہوگا

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)برصغیر کے معروف شاعردائم اقبال دائم کا 28واں سالانہ عرس مورخہ 12اکتوبر کو واسومیں منعقد ہوگا۔دائم اقبال دائم نے پنجابی ،اردو،فارسی اور عربی سمیت دس زبانوں میں شاعری کی۔انکی تصانیف کی کل تعداد136ہے۔شاہنامہ کربلا اور سوہنی مہینوال انکی شاہکار کتابیں ہیں۔انکی تصانیف انڈیا ،پاکستان ،واشنگٹن ڈی سی اور ایران کے درسی نصاب میں شامل ہیں۔دائم اقبال دائم تحریک پاکستان کے دوران قائداعظم محمدعلی جناح اور علامہ اقبال کے ساتھ مسلم لیگ کے جلسوں میں شرکت کرتے تھے۔دائم اقبال دائم کے صاحبزادے و دائم اقبال اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری حسن اختراحسن نے میڈیا کو بتایا کہ انکے سالانہ عرس کی تقاریب 12اکتوبر کو بعدنمازعشاء شروع ہونگی جسمیں محفل مشاعرہ اور محفل موسیقی منعقد ہوگی ۔ملک کے نامور شعراء اپنا کلام پیش کرینگے اور مغنی انکا کلام سازوں کے ساتھ سروں میں بکھیریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button