تازہ ترینعلاقائی

لالہ موسیٰ:شہری حدود میں حد رفتار50کلو میٹر کر دی گئی ہے، سی پی او موٹر وے

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس جلیانی کے سی پی او چیف پیٹرولنگ آفیسر ناصر ہنجراء نے کہا ہے کہ شہری حدود میں حد رفتار50کلو میٹر کر دی گئی ہے،ڈرائیور حضرات این ایچ ایم پی سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں رفتار 70سے50کر دی گئی ہے،اس لیے سپیڈ لمٹ کی پابندی کی جائے،انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کا ہیلمٹ کا استعمال بے حد ضروری ہے ہیلمٹ کے استعمال سے انسان بڑے حادثات سے محفوظ رہ سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں بغیر سٹاپ کے گاڑی نہ کھڑی کی جائے اور کسی حادثہ کی صورت میں ہیلپ لائن130پر رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ چناب پل سے کھاریاں کینٹ تک چار موبائل کاریں اور دو موٹر سائیکلیں ہائی وے پر سفر کرنے والوں کی مدد اور راہنمائی کے لئے ہمہ وقت موجود رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا : عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker