تازہ ترینعلاقائی

ویلڈن چوہدری اشرف دیونہ،حاجی شوکت محمود بٹ،20سال پرانا گندگی کا ڈھیر اٹھوا دیا

لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ اور راہنما مسلم لیگ (ن) حاجی شوکت محمود بٹ نے اپنی کاوشوں سے محلہ کریم پورہ میں عرصہ دراز سے قائم گندگی کے ڈھیر ’’ طوطا پہاڑی ‘‘ کو صاف کروا کر گندگی کا ڈھیر ختم کر دیا ۔ گند اور غلاظت کا یہ ملبہ عرصہ دراز سے اہل علاقہ کیلئے وبال جان بنا ہوا تھا جسکی وجہ سے نہ صرف علاقہ میں گندگی تھی بلکہ کئی مہلک امراض کے پھیلنے کا اندیشہ تھا ۔ عوامی سماجی حلقوں نے لیگی راہنما حاجی شوکت محمود بٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مقامی نمائندگان ایم این اے چوہدری جعفر اقبال اور ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں صرف کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  فیصلہ آنا ابھی باقی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker