تازہ ترینعلاقائی

لالہ موسیٰ:غلام عباس بھٹہ کی والدہ محترمہ انتقال فرماگئیں

لا لہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سابق آفس انچارج انصاف مرکز لالہ موسیٰ غلام عباس بھٹہ کی والدہ محترمہ جو کہ کل رضائے الہیٰ سے وفات پا گئی تھیں ان کی نمازِ جنازہ میں پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سابق جنرل سیکرٹری نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ،ارشد محمود ڈار ،پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے سٹی صدر سہیل نوازخان ،آفس انچارج نصیر احمد آف کلیوال سیداں ، امجد نوید شیخ ،محمد طارق اور سینکڑوں افرادنے شرکت کی ۔نمازِ جنازہ کے بعد نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے غلام عباس بھٹہ کے والد سے اظہارِ تعزیت کیا اور ان کی والدہ کے لیے دعائے مغفرت کی کہ اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرو استقامت عطا کرے (آمین) ۔ان کی رسم قل آج صبح10بجے بروز سوموار محمدی مسجد میں ادا کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  ملک بھرمیں منگل سے جمعرات تک قبل ازوقت مون سون بارشوں کا امکان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker