تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد: نہر کا پہلا شکار20سالہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

lalyaniمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد نہر کا پہلا شکار20سالہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق، یوحنا آباد کا الماس مسیح دوستوں کے نہر میں نہانے کیلئے آیا تھا کہ بے رحم لہروں کے نظر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد لاہور کا رہائشی 20سالہ الماس مسیح دوستوں کے ساتھ مصطفی آباد نہر میں نہانے کیلئے آیا ہوا تھا کہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ اس نہر میں ہر سال پانچ سے چھ افراد نہرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو جاتے ہیں ۔ پانی گہرا ہونے کی وجہ سے اس نہر میں نہانا منع ہے لیکن اس کے باوجود گرمی کے ستائے افراد اس نہر میں نہانے سے بازنہیں آتے ۔ جبکہ پولیس اور محکمہ انہار کی طرف سے بھی نہ تو کوئی حفاظتی انتظام کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی کاروائی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker