تازہ ترینعلاقائی

نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ،رن وے بند، کراچی آنے والےطیاروں کا رخ نواب شاہ

نواب شاہ ﴿سٹاف رپورٹر ﴾کراچی ائر پورٹ پر اتوار کی دوپہر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد رن وے کو چند گھنٹوں کے لئے بند کئے جانے کی وجہ سے کراچی ایئر پورٹ آنے والے طیاروں کا رخ نواب شاہ ائر پورٹ کی جانب موڑ دیا گیا جس کے باعث اسلام آباد، گوادر، ڈی جی خان، لاہور سے آنے والی پروازوں کو نواب شاہ ائر پورٹ پر اتار اگیا تاہم ان طیاروں میں موجود پانچ سو سے زائد مسافر جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے کو پانچ گھنٹوں تک طیاروں میں بٹھائے رکھا گیا اور انہیں طیارے سے اترنے سے منع کیا گیا جس کے باعث ان مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پانچ گھنٹوں تک نواب شاہ ائرپورٹ پر طیارے میں مسافر ہونے کی وجہ سے ان میں فیول کی کمی واقع ہوئی جس کے باعث تین طیاروں کو اے سی سسٹم بند کرنا پڑا اور شدید گرمی اور حبس کے باعث بھی مسافر پریشان ہوگئے۔ا سلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں پی آئی اے کی منیجنگ ڈائریکٹر بھی سوار تھے جبکہ ان کے ہمرا ہ وفاقی وزیر فیصل صالح حیات بھی تھے جنہیں مکمل پروٹوکول دے کر طیارے سے اتارا اور وی آئی پی لاؤنج میں لایا گیا جبکہ اس کے برعکس پانچ سو سے زائد مسافر جن میں خواتین ، بچے اور مرد حضرات شامل تھے شدید مشکلات کا شکار رہے۔علاوہ ازیں ائرپورٹ منیجر اور دیگر اعلی حکام سے رابطہ کی کوششیں کی گئیں مگر کسی افسر سے رابطہ نہیں ہو سکا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button