تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چار خواتین سمیت 8 افراد زخمی

larai jagraاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چار خواتین سمیت آٹھ افراد کو شدید زخمی کردیا، دو افراد کو فائر مار کر جبکہ چھ کو ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے لہولہان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ درس بصیر پور کے رہائشی محمد امجد جو کہ کوکا کولا کمپنی میں ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جارہا تھا کہ راستے میں ملزمان نعیم عرف چوچی اور پرویز عرف پیجی نے سابقہ رنجش پر فائر مار کر شدید زخمی کردیا۔محمد امجد خون میں لت پت ہوکر زمین پر گر پڑا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔چک نمبر 8 ڈی کے رہائشی مدد علی کے گھر نامعلوم ملزمان مسلح آتشیں اسلحہ داخل ہوگئے اور آتشیں اسلحہ سے فائر مار کر شدید زخمی کردیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں محبوب ٹاؤن اوکاڑہ کی رہائشی صوبیہ بی بی کو ملزمان محمد افضل، لیاقت، اختر وغیرہ نے سابقہ رنجش پر دستی آلات سے تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔محلہ صدیق نگر کے رہائشی عرفان منیر کو ملزمان محمد سعید، ابرار وغیرہ نے دستی آلات سے تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ پیر دی ہٹی کے رہائشی غلام مصطفی کے گھر ملزمان محمد احسن، محمد افضل، محمد اعظم وغیرہ داخل ہوگئے اور گھر میں موجود دو خواتین کو تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ نواحی قصبہ محب علی اوتاڑ کی رہائشی بیوہ خاتون اشرف بی بی اور اسکی بہو کو ملزمان محمد زمان وغیرہ نے زدوکوب کیا پولیس نے مقدمات درج کرلئ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button