تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:لڑائی جھگڑے کی دو مختلف وارداتوں میں دو خواتین شدید زخمی

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لڑائی جھگڑے کی دو مختلف وارداتوں میں دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالونی اوکاڑہ کے رہائشی محمد شفیع کی بیٹی شہناز اختر بازار سے سودا سلف خرید کر واپس گھر آرہی تھی کہ راستے میں مقدمہ بازی کی رنجش پر شرافت علی نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنا کر اسے شدید زخمی کردیا۔ دوسری واردات میں موضع کھرل کلاں کے رہائشی غلام حسین کی والدہ حنیفاں بی بی کو رشتوں کے تنازعہ کی رنجش پر صفدر حسین اور جوہر حسین نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  پی آئی اے نے نریندرمودی کی خاطرمدارات کا بل اداکرنے سے انکارکردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker