پاکستانتازہ ترین

لاڑکانہ:شیخ زید چلڈرن اسپتال میں مزید 4 بچے جاں بحق، تعداد 23 ہوگئی

لاڑکانہ(مانیٹرنگ سیل) شیخ زید چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اورسہولتوں کی کمی سےمزید 4 بچے جاں بحق ہونے سے تعداد 23 ہوگئی۔سندھ کے مختلف شہروں سے گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں مبتلا بچے شیخ زید اسپتال میں داخل ہیں جہاں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اورسہولتوں کی کمی کے باعث مزید 4بچے جاں بحق ہوگئے اس طرح شیخ زید چلڈرن اسپتال میں جاں بحق بچوں کی تعداد 23ہوگئی۔جاں بحق ہونےوالےبچوں کے اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شیخ زید چوک پر احتجاج کیا، جس کے باعث ٹریفک بلاک ہوگئی ، اس موقع پر بچوں کے ورثا کا کہنا تھا کہ اسپتال میں سہولتوں کی کمی کے باعث بچے جاں بحق ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بچوں کی ہلاکت پرگورنر، وزیر اعلیٰ سندھ اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کے نوٹس لینے کے بعد ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر فیروز میمن کی سربراہی میں قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی لاڑکانہ پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  منڈی بہاوالدین:شہرمیں عطائیت کاکاروباراپنے عروج پرپہنچ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker