تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:12 سالہ لڑکی سے زیادتی، دوملزم گرفتار والدین کا انصاف کا مطالبہ

larki se ziadtiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) 12 سالہ لڑکی سے زیادتی دوملزم گرفتار والداو ر والدہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری انصاف کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی پرانی منڈی بستی باغ والی کے غریب محنت کش شیر محمد کی 12سالہ راشدہ گھر سے سپارہ پڑھنے گئی تو واپس نہ آئی سارا دن تلاش کرتے رہے مگر کوئی پتہ نہ چلا کسی نے بتایا کہ ایک لڑکی لیڈی پارک میں بے ہوش پڑی ہے تو لواحقین اور اہل علاقہ کے لوگوں نے جاکر لڑکی کو پہچان لیا اور گھر لے آئے لڑکی راشدہ نے ہوش آنے پر بتایا کہ ہمسایہ کے علی شیر نے مجھ کو بے ہوش کر کے مجھ سے زبردستی زیادتی کی اور ریاض نگرانی کرتا رہا لواحقین کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے شیر علی اور ریاض کو گرفتار کر لیا ہے پولیس سے ملزمان کے بارے میں جب رابطہ کیا تو محرر نے بتایا کہ ملزمان کو قصور جیل بھیج دیا گیا ہے جب کہ لواحقین نے بتایا کہ بغیر تفتیش ملزمان کو جیل کیسے بھیج دیا گیا ہے اور ہمیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لڑکی کے والد شیر محمد اور والدہ نے ہاتھ جوڑ کر وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جماعت اسلامی کا بلوچستان میں نیٹو سپلائی روکنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker