پاکستانتازہ ترین

جمعتہ الوداع کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات

کراچی(نامہ نگار) جمعتہ الوداع آج عقیدت واحترام سے منایاجائے گاملک بھرمیں فرزندان اسلام آج جمعتہ الوداع کوانتہائی عقیدت واحترام سے منائیں گے۔اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔برکتوں، رحمتوں اورمغفرت کا مہینہ رمضان المبارک کاجمعتہ الوداع آج ہے اس موقع پرملک بھر کی چھوٹی بڑی مساجد میں نمازجمعہ کے روح پروراجتماعات ہوں گے۔جس میں ملک کی سلامتی، امن وامان،استحکام اورخوشحالی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ہرسال کی طرح جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طورپرمنایاجائے گا۔بعد نمازجمعہ مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔سیمینارزاوردیگرتقریبات کا انعقاد بھی کیاجائیگا۔جمعتہ الوداع کے موقع پرکراچی اورلاہورسمیت تمام شہروں میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ریلیوں کی گزرگاہوں پرپولیس اہلکارتعینات ہوں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button