تازہ ترینفن فنکار

لتا منگیشگر 83 ویں سالگرہ آج منا رہی ہیں

ممبئی (نمائندہ شوبز) بالی ووڈ میلوڈی کوئن لتا منگیشکر تراسی برس کی ہوگئی ہیں مگر اس عمر میں بھی ان کی آواز کانوں میں رس گھول دیتی ہے۔  سروں کی ملکہ لتا منگیشکر اٹھائیس ستمبر انیس سو انتیس کو بھارت کے شہر اندور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے انیس سو بیالیس میں مراٹھی زبان میں گانا گا کر اپنے کیرئیر کا آغازکیا۔ سات دہائیوں پر محیط  اپنے کیریئر میں لتا منگیشکر پچاس ہزار سے زائد گانے گا چکی ہیں۔ 1974سے1991تک سب سے زیادہ گانوں کی ریکارڈنگ پر ان کا نام  ‘گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ’ میں بھی شامل رہا ہے۔ انیس سو ساٹھ میں فلم مغل اعظم کیلئے ان کے گائے ہوئے گیت آج زبان زد عام ہیں۔ نرگس، مینا کماری، وحیدہ رحمان، مدھو بالا اور وجنتی مالا سے لے کر ایشو ریا اور کرینہ تک بالی وڈ فلم انڈسٹری نے کئی چہرے بدلے لیکن ان کی فلموں کے گانوں میں جو بات مشترک تھی وہ لتا کی آواز تھی جس نے گانوں کو مقبول بنادیا۔
نوے کی دہائی میں فلم دل تو پاگل ہے میں مادھوری اور کرشمہ کپور پر فلمائے گئے ان کے گیتوں نے بڑی مقبولیت حاصل کی۔ لتا کی آواز سے ان کی عمر کا ذرا بھی اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ آج بھی دل تک اتر جانے والی ان کی آواز کی کھنک وہی ہے جو انیس سو سینتالیس میں ان کی پہلی ہندی فلم آپ کی سیوا میں تھی۔ لتا کی آواز نے کئی نسلوں کو اپنی آواز سے متاثر کیا ہے۔ لتا کو بے شمار ایوارڈز ملے ان کے پاس بھارت کا سب سے بڑا سویلین اعزاز بھارت رتنا بھی ہے وہ بھارت کی دوسری گلوکارہ ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  آج یوم انقلاب ہے،عوام تین بجے شاہراہ دستور پر جمع ہوجائیں: طاہرالقادری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker