پاکستانتازہ ترین

لاہور:بیرون ملک جانے،آنے والی پروازیں تاخیرکاشکار،مسافریشان

لاہور﴿نمائندہ خصوصی﴾لاہور سے بیرون ملک جانے اور آنے والی چار پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں جس سے مسافروں اور ان کے رشتہ داروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ا سول ایوی ایشن حکام کے مطابق نجی ائیر لائنز کے طیاروں کو انسپکشن کے بعد روانہ کیا گیا‘علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر متعدد ملکی اور غیر ملکی پروازیں دوسرے روز بھی کئی کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیہوئیں‘اتوار کو فیول لیکیج کا شکار ہونے والی مشہد جانے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 742 چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی روانہ نہیں ہو سکی‘دبئی جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 203 دو گھنٹے اور دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز766 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہ ہوئی‘ سعودی عرب دمام سے آنے والی پرواز712 بھی ساڑھے پانچ گھنٹے سے زیادہ لیٹ ہوئی-

یہ بھی پڑھیں  ایم کیوایم کے وزرا نے اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کو بھجوادیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker