پاکستانتازہ ترین

آئینی ترمیم نہ ہوتی تو شہباز شریف وزیر اعلیٰ بھی نہ بنتے، لطیف کھوسہ

لاہورlatif khosa (مانٹرینگ سیل) پنجاب کے سابق گورنر لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ تیسری بار وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بننے سے متعلق آئینی ترمیم نہ ہوتی تو شہباز شریف کیسے وزیراعلیٰ بنتے، صرف باتوں سے خادم اعلیٰ نہیں بنا جاسکتا۔ لاہور پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت بے نظیربھٹو شہید کے خون سے آئی ہے، پرویز مشرف کو آصف زرداری نے رخصت کیا اور اپنے تمام اختیارات وزیراعظم اور پارلیمنٹ کو سونپ دیئے۔ لطیف کھوسہ نے کہا آمر کے کہنے پر اپنے خاندان سمیت محلوں میں جاکر ٹھہرنے والے خادم اعلیٰ نہیں بن سکتے، اصغر خان کیس میں ان لوگوں کا اصل چہرہ سامنے آچکا ہے۔ سابق گورنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں کارکردگی پرکھ کر ووٹ دیں۔

یہ بھی پڑھیں  پی آئی اے کے تمام اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker