تازہ ترینعلاقائی

لیہ:غربت سے تنگ آکرخاتون نے 3بچوں سمیت خود کوآگ لگالی،چاروں جاں بحق

لیہ(نامہ نگار) غربت سے تنگ آکر خاتون نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں سمیت خود کوآگ لگالی، چاروں جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوزکے نمائندے کے مطابق چک نمبر498 ہیڈویرڑی میں خاتون نے گھریلو حالات سے تنک آکر اپنے بچوں سمیت پیٹرول چھڑک کرآگ لگائی، تینوں بچوں کی عمریں 4 سے 8سال کے درمیان تھیں۔ خاتون اوربچے آگ سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا اسی دوران تینوں بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ خاتون کومقامی اسپتال سے نشتراسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں  مودی سرکار کی ہندو دہشت گردی کی سرپرستی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker