تازہ ترینعلاقائی

بدنصیب آفیسر ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی زندگی سے بھی ریٹائرہوگیا

ldaلاہور(نمائندہ خصوصی)بدنصیب آفیسر ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی زندگی سے بھی ریٹائر ہو گیا۔ ایل ڈی اے کے مرکزی دفتر میں جمعرات کے روز آگ لگنے سے ایک گھنٹہ قبل حال ہی میں اپنی مدت ملازمت پوری کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم رشید اپنی پنشن کے کاغذات مکمل کروانے کے لیے نویں فلور پر واقع اپنے دفتر گیا۔ دفتر جانے سے قبل کاشف نامی اپنے دوست کے ساتھ دوسرے فلور پر چائے پی اور اوپر چلا گیا۔ اُس کے جانے کے بعد ہی آتشزدگی کا حادثہ پیش آگیا اور وہ عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ اُس کے عزیز و اقارب نے اُس سے رابطہ کرنے کی کوششیں کیں مگر اُس کے فون سے کوئی جواب موصول نہ ہوا۔ گزشتہ روز نویں فلور سے اُس کی مسخ شدہ نعش کو برآمد کرکے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔ مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیوہ، دو بیٹے اور دو بچے ہیں۔ سرچ آپریشن کے وقت ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے آن لائن سے گفتگو کے دوران کہا کہ اُن کی اولین کوشش ہے کہ ڈیڈ باڈی سے اُس کی ممکنہ شناخت کو محفوظ کرلیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی نعشیں مسخ اور ناقابل شناخت ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  شہبازشریف کی نیک نامی ان کی نیک نیتی کا نتیجہ ہے۔ صائمہ شہزادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker