تازہ ترینعلاقائی

لاہور:ایل ڈی اے کے چار افسروں کے تقرر و تبادلے

lahoreلاہور(نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائر یکٹر جنر ل(ہیڈ کوارٹرز) مریم کیانی نے چار افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا ریحان یوسف کو ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈائر یکٹر جنر ل(ہاؤسنگ ) کی ڈسپوزل پر کام کرنے والی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا فرحانہ ممتاز کو ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں تعینات کر دیا گیا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر لا عبد الرزاق سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔فرحانہ ممتاز ایڈیشنل ڈائر یکٹر جنر ل(ہاؤسنگ ) اور ڈائریکٹر لا کے دفاتر کے درمیان کو آرڈینیٹر کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گی ۔ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا محمد عمران کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا لینڈ ایکوزیشن کلکٹر ون ایل ڈی اے کا اضافی چارج دیا گیا ہے اور ریاض سعدی سے اس عہدے کا چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔ریاض سعد ی کے پاس ا سسٹنٹ ڈائریکٹر لا لینڈ ایکوزیشن کلکٹرتھری کا اضافی چارج بدستور رہے گا ۔ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ایل ڈی اے ایونیو ون میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاسید علی رضا بخاری کو ا سسٹنٹ ڈائریکٹر لا لینڈ ایکوزیشن کلکٹرٹو کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ نور حسن بگھیلا کو اعلی کارکردگی پر آر یو جے کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker