پاکستانتازہ ترینفن فنکار

فن کی دنیا کے شہنشاہ اور معروف اداکار لہری انتقال کر گئے۔

کراچی : پاکستانی مشہور کامیڈین اور لیجنڈ اداکار لہری انتقال کرگئے۔ اداکار لہری طویل عرصے سے بیمار تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ طبعیت خرابی کے بعد ان کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔ فن کی دنیا کے شہنشاہ اور معروف اداکار لہری گزشتہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں آج طبعیت مزید بگڑنے پر وہھ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔اداکار لہری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ آج صبح بلڈ پریشر صفر ہوجانے کے بعد مصنوعی تنفس کی مشین ہٹا دی گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے لہری کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ انتقال کے وقت لہری کی عمر میں تراسی سال تھی۔ لہری کا اصل نام سفير اللہ صديقی تھا۔ ان کي پہلی فلم انوکھی انیس سو چھپن ميں ريليز ہوئی۔ جب کہ ان کی آخری فلم تخليق انیس سو چھیاسی میں سامنے آئی۔ مجموعی طور پر انہوں نے 225 فلموں ميں کام کيا۔ 1963 سے 1986 کے دوران انہيں بہترين کاميڈين کے کئی نگار ايوارڈ ملے۔ 1993 ميں انہيں پاکستان فلمی صنعت نے خصوصی ايوارڈ بھی ديااداکار لہری کی نماز جنازہ بعد نماز عصر بیت المکرم مسجد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد اب کو یاسین آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  امیتابھ بچن کی پہلی ہالی ووڈفلم کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker