تازہ ترینعلاقائی

مقدمہ بازی کی رنجش ، تین افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مقدمہ بازی کی رنجش ، تین افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل ، شدید زخمی دوسرے نوجوان کو جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ، مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی علاقہ بستی رحمان پورہ کا رہائشی نوجوان نایاب آصف اور فرحان قصور سے موٹر سائیکل پر کھارا گاﺅں کی طرف آ رہے تھے کہ اپنے گھر کے قریب گھات لگائے بیٹھے ملزمان ساجد ، ماجد، محمد جاوید عرف جیونے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا جنہیں تشویش ناک حالت میں جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا، نایاب آصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ شدید زخمی فرحان جزل ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے، مقتول کی ملزمان کے ساتھ مقدمہ بازی چل رہی تھی جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا، پولیس تھانہ صدر قصور نے مقتول کے والد آصف جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ گزشتہ ایک سال میں دس کے قریب افراد کو غنڈا گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے زخمی کر چکے ہیں، پولیس با اثر ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی جس کی وجہ سے شریف شہری ملزمان کے ساتھ صلح کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ، ورثہ نے آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن ، ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے علاقہ میں دہشت کی علامت بننے والے با اثر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button