تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:لیسکو گرینڈ آپریشن میں آٹھ بجلی چور پکڑلئے گئے

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)لیسکو گرینڈ آپریشن میں آٹھ بجلی چور پکڑلئے گئے محکمانہ نقصان کا ازالہ اور بجلی چوری کی روک تھام اولین ترجیح ہے سب ڈویژ ن آفیسر ساؤتھ افتخار چوہدری کی پریس کانفرنس لیسکوسب ڈوپژن حجرہ ساؤتھ کی بجلی چوروں کیخلاف چھاپہ مارٹیم جس میں لائن سپرنٹنڈنٹ محمد الیاس اور محمد ایوب شامل ہیں نے گزشتہ روز شہر کے وسطی مقام چونیاں چوک ،پرانا بازار میں آپریشن کیا جسکے دوران عرصہ دراز سے بجلی چوری میں ملوث کاروباری مراکز سے ڈایئریکٹ سپلائی لائنیں پکڑی گئیں جس پر محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے آٹھ بجلی چوروں محمد علی ،مستری علی محمد ،راشد منیر پرانا بازار ،ساجد علی ،محمد عامر ،بابر علی ،جاوید قصائی اور اللہ ہو ملک شاپ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ،بعدازاں چوہدری افتخار ایس ڈی او نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ محکمہ واپڈا کا نقصان پورا کر نے اور بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کیلئے کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرنیگے انھوں نے واضع کیا کہ بہت جلد علاقہ سے بڑے مگر مچھوں کی پکڑ دھکڑ کیلئے بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر :تھانہ سٹی A ڈویژن پولیس کی شاندار کا رکردگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker