تازہ ترینعلاقائی

الیکشن کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، لیسکو حکام

lescoلاہور(نمائندہ خصوصی) الیکشن کے دنوں میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بہتر لوڈمینجمنٹ کے ذریعے بجلی کی مسلسل فراہمی کے انتظامات کر لیئے ہیں۔ 10مئی شام 6بجے سے 12مئی صبح 6بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ تمام انڈسٹری کو مورخہ 10مئی شام 6:00بجے سے 12مئی صبح 6:00بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تمام ٹیوب ویل، کمرشل اور چھوٹی انڈسٹری والے صارفین سے التماس ہے کہ وہ اس عرصہ میں بجلی کا استعمال نہ کریں، تاکہ گھریلو صارفین کو مسلسل بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے تمام فیلڈ افسران کو الیکشن کے دنوں میں اپنے دفاتر میں حاضر رہنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  شاہ رخ خان آج اپنی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker