پاکستانتازہ ترین

خط کا معاملہ2 اکتوبر تک حل کیا جائے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چار شرائط کے ساتھ سوئس حکام کو خط لکھنے کا معاملہ 2 اکتوبر تک حل کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ ساتھ ہی عدالت نے یہ ہدایات بھی جاری کی ہیں کہ ایک ہفتے میں خط کا مسودہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ عدالت کو خط کے مسودے میں ترمیم کا حق بھی دیا جائے۔ دریں اثناء وزیراعظم نے سوئس حکام کو خط لکھنے کا اختیار وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو دے دیا ہے۔وزیر اعظم نے یہ ہدایات بھی دی ہیں کہ سابق اٹارنی جنرل کا خط واپس لینے کیلئے بھی خط لکھا جائے۔عدالت نے سوئز حکام کو خط لکھنے کے لئے وزیر قانون کو پچیس ستمبر تک کی مہلت دی ہے۔ عدالت نے وزیراعظم کو کورٹ میں آئندہ حاضری سے بھی مستثنیٰ قرار دے دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف کی ڈرائیونگ میں وزیر اعظم کا شاہراہ کا جائزہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker